حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز)بہادر پورہ اور چندرائن گٹہ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 45 سالہ کشال سنگھ جو پیشہ سے چوکیدار تھا اپنے خسر کے ہمراہ موٹر سیکل پر پرانا پل علاقہ سے گذر رہا تھا ‘ یہ لوگ دھول پیٹ علاقہ کے ساکنان تھے ۔ پرانا پل کے علاقہ میں ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر کشال سنگھ برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا خسر شدید زخمی بتایا گیا ہے ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 18 سالہ سی وجئے جو پیشہ سے فنکشن ہال میں کام کرتا تھا چمپا پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے وہ کل رات موٹرسیکل پر جارہا تھا کہ حافظ بابا نگر کے علاوہ میں حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میںوجئے برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔