حیدرآباد ۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک اورایک شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ تاڑبن میں موٹر سیکل اچانک بے قابو ہوگئی، جس پر تین افراد سوار تھے۔ موٹر سیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، موٹر سیکل پر سوار 19 سالہ انیرودھ بودھانگر ملکاجگری اور 20 سالہ سائی سدیپ بودھا نگر ملکاجگری سڑک کی دوسری جانب گر پڑے اور ایک تیز رفتار لاری جو تاڑبن سے بوئن پلی کی جانب جارہی تھی، ان دونوں کو روند دیا اور دونوں برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا شدید زخمی بتایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔