حیدرآباد۔4 نومبر (سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقہ بی این ریڈی نگر میں پیش آئے ایک حادثہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران ایک کاشت کار ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 سالہ یادگری ریڈی اپنے مکان واقع بی این ریڈی نگر میں سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں علاقہ صنعت نگر میں سڑک عبور کرنے کے دوران خانگی سکیورٹی گارڈ کے سنیاسی راؤ ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سکیورٹی گارڈ 3 نومبر کو سڑک عبور کررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر دے دی۔