سڑک حادثات میں دو افراد کی موت

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : نارسنگی اور جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد فوت ہوگئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 48 سالہ اے کشن جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور نارسنگی کا ساکن کل شمس آباد سے پرگی کی جانب جارہا تھا کہ نارسنگی حدود میں حادثہ پیش آیا ۔ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ سوامی جو پیشہ سے میستری جواہر نگر کا ساکن کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی موٹر سیکل سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا ۔ اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔