حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ اور لنگر حوض علاقہ میں پیش آئے علحدہ سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 42 سالہ نرسنگ راؤ جو پٹیل نگر عنبرپیٹ میں رہتا تھا ۔ آج صبح وہ چہل قدمی کر رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 28 سالہ لال نائیک جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ اپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ عطاپور کے علاقہ میں وہ لاری سے سامان خالی کرنے کے بعد لیٹ گیا تھا تاہم دیگر دو مزدوروں نے لاری کا دروازہ لگانے کی کوشش کی اس دوران حادثاتی طور پر سلاخوں کی زد میں آکر لال نائیک فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔