حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) جواہر نگر اور شاہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک کمسن لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ ہری کرشنا جو امبیڈکر نگر علاقہ کے ساکن ملکارجن کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا کل سڑک عبور کرنے کے دوران جو تیز رفتار موٹر سائکل کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 57 سالہ شیکھر جو پیشہ سے کسان تھا راج بلارم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص 10 مئی کے دن موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں شیکھر کل فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔