حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ اور سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 9 سالہ شیوا کمار جو بھونگیر علاقہ کے ساکن ملیش کمار کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ کمارا کے والدین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل گھٹکیسر حدود میں حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں کمسن کے والدین معمولی زخمی بتائے گئے ہیں ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 40 سالہ سوما شیکھر ریڈی جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ بابل ریڈی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جس کا آبائی مقام محبوب نگر تھا ۔ یہ شخص اس کے بیٹے کے ہمراہ جس کی عمر 12 سال بتائی گئی ہے سڑک عبور کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زحمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔