سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ضعیف شخص ہلاک

حیدرآباد۔/5جولائی، ( سیاست نیوز) معین آباد اور ناچارم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا۔ معین آباد پولیس کے مطابق 48 سالہ پرکاش جو پیشہ سے تاجر تھا ضیاء گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے آج صبح کی اولین ساعتوں میں معین آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا جو اس کے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں جارہا تھا کہ حادثہ گنڈی پیٹ کے علاقہ میں پیش آیا۔ ایک تیز رفتار لاری نے ان کی کار کو ٹکر دے دی۔ ناچارم پولیس کے مطابق 30سالہ پریم سدانند جو پیشہ سے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹرونستھلی پورم کے علاقہ میں رہتا تھا یکم جولائی کو یہ شخص موٹر سیکل پرجارہا تھا کہ اس کی موٹر سیکل آگے جانے والی موٹر سیکل سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ شدید زخمی حالت میں یہ شخص کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کررہی ہے۔