حیدرآباد۔/15جون، ( سیاست نیوز) چارمینار اور میلار دیو پلی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ چارمینار پولیس کو ایک 76سالہ ضعیف شخص وجئے کمار جو پیشہ سے سیلز مین بتایا گیا ہے گلزار حوض علاقہ کا ساکن تھا کل رات یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا۔ہائی کورٹ کے قریب ایک آٹو کی زد میں آکر وجئے کمار زخمی ہوگیا تھا جس کو فوری عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔میلار دیو پلی پولیس کے مطابق 60 سالہ خاتون مالتی جو مدینہ گوڑہ میاں پور علاقہ کے ساکن شخص سبا راؤ کی بیوی تھی4 جون کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں خاتون زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔