سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /2 نومبر ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر اور میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک بشمول ایک خاتون ایس آر نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ پرشانت جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ایس آر نگر میں رہتا تھا ۔ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص ایک تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ شاردھا جو پیشہ سے مزدور تھی ۔ چلکل گوڑہ علاقہ کے ساکن شخص چندن کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون آج چوراہے سے گذر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمے درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔