حیدرآباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) شاہ میر پیٹ اور اپل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ این پشپا جو شاہ میرپیٹ علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیوی تھی، 8 اکٹوبر کو اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ اپل پولیس کے مطابق 45 سالہ سرینواس جو رمنتاپور اپل کا ساکن تھا، کل اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور علاج کے دوران زخمی سرینواس رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔