حیدرآباد 6 جون (سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقوں چیوڑلہ اور چوٹ اپل حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئیں ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 23 سالہ لکشمی جو تانڈور علاقہ کے ساکن آشنا کی بیٹی وہ کل اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سیکل پر چیوڑلہ سے حیدرآباد آرہی تھی کہ چیوڑلہ کے حدود میں حادثہ پیش آیا جس میں لکشمی ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیاہے اس کی موٹر سیکل کو ایک لاری نے ٹکر دے دی ۔ لکشمی پیشہ سے نرس تھی۔ چو ٹ اپل پولیس کے مطابق 17 سالہ جیتندر جو طالب علم تھا ۔ اپوگوڑہ میں رہتا تھا وہ گذشتہ روز اپنی موٹر سیکل پر ساتھی کے ہمراہ نلگنڈہ سے واپس ہورہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں جتیندر شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی بتایا گیا ہے پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے ۔