سڑک حادثات میں تین افرود بشمول دو خواتین ہلاک

حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول دو خاتون فوت ہوگئیں ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 43 سالہ نورجہاں بیگم جو بشارت نگر علاقہ کے ساکن سید مصطفی کی بیوی تھی 19 اگست کے دن اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئیں تھیں ۔ جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 45 سالہ کے حسن جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ روڈ نمبر 37 جوبلی ہلز کے علاقہ میں رہتا تھا کل سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 32 سالہ سروجا جو بلارم علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی کل اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر بلارم سے میڑچل جاری تھی کہ لاری کی زد میں آکر دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران سروجا فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔