حیدرآباد یکم / جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ راجیش جو پیشہ سے خانگی ملازم آدرش نگر گگن پہاڑ میں رہتا تھا ۔ کار میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جارہا تھا کہ کار حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں راجیش ہلاک و دیگر شدید زخمی ہوگئے ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 74 سالہ سامبیا جو ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ آنند نگر ملک پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل پیدل جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطاق 45 سالہ کشن راؤ جو پیشہ سے خانگی ملازم بیگم پیٹ میں رہتا تھا ۔ وہ کل اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور کل رات وہ شدید زخمی حالت میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔