حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) نارائن گوڑہ سکندرآباد اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک سافٹ ویر ملازم بتایا گیا ہے ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 28 سالہ چکرادھاری جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا ۔ معروف کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ۔ کل رات وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مرزاپور کے علاقہ میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور چکرادھاری برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 35 سالہ رمیش جو کرناٹک کا متوطن تھا پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے وہ ایک پینٹ ہاوز میں ملازمت کرتا تھا جو گذشتہ روز حمایت نگر کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 19 سالہ اکشئے جو ریجمنٹل بازار علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی رات دیر گئے علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔