حیدرآباد 10 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کیراور دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ کیرا پولیس کے مطابق 20 سالہ دلیپ کمار اور 30 سالہ پپو تیواری جو کل رات موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ دلیپ کمار پیشہ سے مزدور تھا اور پپو تیواری ڈرائیور دونوں کیرا میں رہتے تھے جن کا آبائی مقام ریاست اترپردیش بتایا گیا ہے۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 32 سالہ بلونت سنگھ جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا، دنڈیگل میں رہتا تھا، کل وہ ایک موٹر سیکل کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔