حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رنگاریڈی کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 22 سالہ بھاسکر جو امبیڈکر نگر کالونی سرور نگر کا ساکن تھا ۔ 20 اگست کے دن موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ دوما پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 20 سالہ مہیش فوت ہوگیا ۔ جو پیشہ سے لیبر تھا اور برہمن پلی میں رہتا تھا ۔ 24 اگست کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 40 سالہ کمار جو پیشہ سے لیبر تھا وہ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کنڈی منماں چوراہے پر حادثہ پیش آیا اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔