سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 60 سالہ نامعلوم شخص جو گاندھی میڈیکل کالج کے قریب 21 مارچ کے دن سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات یہ شخص فوت ہوگیا ۔ وقارآباد پولیس کے مطابق 22 سالہ سریش جو اندراماں کالونی کے ساکن کشٹیا کا بیٹا تھا 26 مارچ کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 16 سالہ سشیل کمار سنگھ جو راگھویندرا نگر کالونی ناچارم کے ساکن شلیندر سنگھ کا بیٹا تھا ۔ آج موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔