سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /13 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 21 سالہ مکرم خان جو طالب علم تھے ۔ مغل پورہ علاقہ کے ساکن محمد نواب خان کے فرزند بتائے گئے ہیں ۔ وہ کل اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر باٹا سنگارم علاقہ سے گذر رہے تھے کہ مخالف سمت سے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر دے دی ۔

جس کے سبب مکرم خان شدید زخمی ہوگئے جن کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 52 سالہ متیالو جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل موٹر سائیل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ ناگراج جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں وہ آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔