حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) لنگر حوض اور میاں پور پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 26 سالہ سندیپ کمار اور 30 سالہ مکیش کمار جو آپس میں بھائی بتائے گئے ہیں ۔ کل رات لنگر حوض حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں بھائی ایک کار میں سوار تھے اور کار بے قابو ہوکر برقی پول سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں ایک شخص برسر موقع اور ایک ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 35 سالہ شخصی ایشوریا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ میاں پور میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں زخمی شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔