سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /21 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ کے علاقہ میں 52 سالہ وی راملو جو پیشہ سے بلدیہ کا عارضی ملازم تھا ۔ ضیاء گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ وہ کل رات نمولی اڈہ کے علاقہ میں خدمات انجام دے رہا تھا کہ تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 32 سالہ امبالہ کمار جو پیشہ سے کسان تھا ۔ کل وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جو رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 17 سالہ سچن چودھری جو کرسچین سوسائٹی مادھاپور علاقہ کا ساکن تھا ۔ راجستھان کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل رات سائبر ٹاور کے قریب خانگی ٹراویلس کی بس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔