حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 33 سالہ سریش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ضلع پرکاشم کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ 4 اگست کے دن یہ شخص بس میں سفر کرنے کی کوشش کے دوران گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل فوت ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 65 سالہ شنکریا جو پیشہ سے مالی تھا ۔ ائیلاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ماہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج فوت ہوگیا ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 25 سالہ شخص وشال جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں زخمی وشال فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔