سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /2 نومبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 21 سالہ راکیش یادو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ چھتری ناکہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل رات دیر گئے نارائن گوڑہ وائی ایم سی اے کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں کرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس حیات نگر کے مطابق 38 سالہ شیو کمار گوڑ جو عبداللہ پور میٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پدا عنبرپیٹ کے علاقہ میں موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور ایک تیز رفتار لاری کے زد میں آکر گوڑ ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 36 سالہ شخص سلیم جو پیشہ سے مزدور تھا اپرپلی علاقہ کا ساکن بتایا گیاہے ۔ 31 اکٹوبر کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں آج یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔