-سڑک حادثات میں تین افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک کمسن ہلاک ہوگیا ۔ جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق ایک 45 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ یہ شخص چمپاپیٹ کے علاقہ میں سات فروری کے دن سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 10 سالہ ونئے جو طالب علم تھا معین آباد علاقہ کے ساکن راملو کا بیٹا تھا ۔ وہ آج سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم نے اسے ٹکر دے دی اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 32 سالہ مرلی دھر جو پیشہ سے کنٹراکٹر تھا چرلہ پٹیل گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ روز وہ اپنی موٹر سائیکل پر ابراہیم پٹنم چوراہے سے گذر رہاتھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔