سڑک حادثات میں تین افراد بشمول لڑکی ہلاک

حیدرآباد /29 مئی ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ اور سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک لڑکی فوت ہوگئی ۔ بالاپور پولیس کے مطابق 45 سالہ سریکانت جو پیشہ سے پوسٹ مین تھا ۔ آدرش نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں سریکانت برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 72 سالہ شخص گویند جو گھٹکیسر علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل یہ شخص مکان کے قریب پیدل جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ شاہ میرپیٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ خاتون دپیکا جو کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن نریندر کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی25 مئی کے دن پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ اس حادثہ میں اس لڑکی کے والدین ہلاک ہوگئے تھے ۔ اور یہ لڑکی اور اس کا بھائی شدید زخمی ہوگئے تھے ۔