حیدرآباد۔ یکم جولائی، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 48سالہ عثمان پاشاہ جو پیشہ سے لیبر سن سٹی پیران چیرو علاقہ میں رہتا تھا یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو رات علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 40سالہ بابو جو پیشہ سے مزدور شوکت نگر بنجارہ ہلز میں رہتا تھا کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 16سالہ مونیکا جو انٹر سال اول کی طالبہ مہیشورم علاقہ کے ساکن سنجویا کی بیٹی تھی آج صبح یہ لڑکی موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ اس لڑکی کی موٹر سیکل دوسری موٹر سیکل سے ٹکراگئی اور اس حادثہ میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔