حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک ضعیف خاتون ہلاک ہوگئی۔ میڑچل پولیس کے مطابق 27 سالہ دیپک جو پیشہ سے مزدور تھا میڑچل علاقہ میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام نیپال بتایا گیا ہے کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ آگے جانے والی لاری سے ٹکراگیا اور شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا۔ میاں پور پولیس کے مطابق 40 سالہ سریدھر جو پیشہ سے خانگی ملازم کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ بالا نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ خاتون پوچماں جو پیشہ سے مزدور تھی کل یہ خاتون اس کے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔