سڑک حادثات میں تین افراد بشمول دو خواتین کی موت

حیدرآباد۔یکم ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول دو خواتین جن میں ایک ضعیف جوڑا ہلاک ہوگیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 62 سالہ دشرتھ اور 56 سالہ نوسویا جو میاں بیوی تھے کل رات ایک تقریب کے بعد اپنے مکان مہیشورم واپس ہورہے تھے کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس پہاڑی شریف کے مطابق یہ ضعیف جوڑا موٹر سیکل پر جارہا تھا۔ اتفاقاًدشرتھ بھی آر ٹی سی سے وابستہ تھا جو وظیفہ پر سبکدوش ہوا تھا۔ پولیس شنکر پلی کے مطابق 42 سالہ سنیتا جو فنکشن ہال میں مزدوری کرتی تھی نواب پیٹ علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہے۔ 21 اگسٹ کو یہ خاتون فنکشن ہال سے اپنے مکان جارہی تھی کہ سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔ جسے فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔