حیدرآباد۔/21جولائی، ( سیاست نیوز)چیتنیہ پوری اور حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثات میں تین افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 36 سالہ محمدمحسن جو پیشہ سے تاجر مولا علی علاقہ میں رہتا تھا کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ خاتون بھوشماں اور75 سالہ ملماں ساکن راویلالہ ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئیں یہ دو خواتین بھاگیہ کالونی میں رہتی تھیں جو آج صبح سڑک عبور کرنے کی کوشش میں تھیں کہ ایک لاری نے انہیں ٹکر دے دی۔ سڑک پر دونوں خواتین کی نعشیں بکھری پڑی تھیں اور دلخراش مناظرتھے۔ حیات نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔