حیدرآباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 18 سالہ پرنیتا جو نلگنڈہ علاقہ کے ساکن سریش گپتا کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی انجینئیر کی طالبہ تھی جو امتحان لکھنے اس کے ساتھی ابھی رام کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آئی تھی ۔ ونستھلی پورم علاقہ میں گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں پرنیتا برسر موقع ہلاک اور ساتھی شدید زخمی ہوگیا ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 38 سالہ پشپا جو ابراہیم پٹنم علاقہ کے ساکن لکشمن کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گذشتہ روز اس کے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ سڑک کے درمیان بدجانور آنے کے سبب موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں پشپا فوت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 36 سالہ یادگیری جو پیشہ سے لیبر تھا آج صبح کے ا ولین اوقات میں ایک خانگی بس کی ٹکر سے برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔