حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) راجندر نگر اور کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں تین افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئے ۔ راجندر نگر کے علاقہ میں آج پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں میاں بیوی ہلاک ہوگئے جو ایک کار میں جارہے تھے ۔ ان کا تعلق شمس آباد سے بتایا گیا ہے جو آج برائے آوٹر رنگ روڈ سفر کر رہے تھے کہ راجندر نگر کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شمس آباد کے ساکنان روی کانت اور اس کی بیوی برہمماں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ کار سڑک سے ٹکرا گئی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 38 سالہ خاتون رتنا راجو بھائی جو کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن شخص تکارام کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 23 مارچ کو سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔