سڑک حادثات میں تین افراد بشمول دو خواتین فوت

حیدرآباد /2 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول 2 خواتین فوت ہوگئیں ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ محمد یعقوب جو یاقوت پورہ بغداد نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنی سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ نریڈمیڈ پولیس کے مطابق 16 سالہ شیونجالی جو نریڈمیڈ علاقہ کے ساکن پاپا راؤ کی بیٹی تھی طالبہ بتائی گئی ہے وہ اپنی ساتھی طالبہ کے ہمراہ کل رات موٹر سائیکل پر آرہی تھی کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی اور اس کی ساتھی طالبہ شدید زخمی بتائی گئی ہے ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 45 سالہ وناجا جو منصورآباد علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔