حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ اپل پولیس کے مطابق 40 سالہ رویندر نائیک جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اپل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 26 ڈسمبر کے دن یہ شخص پیدل جارہا تھا کہ اپل کے علاقہ رامنتا پور میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 40 سالہ لکشمی پتی جو سوچترا علاقہ کے سا کن رتن سنگھ کی بیوی تھی ۔ پیٹ بشیرآباد کے مطابق 16 ڈسمبر کے دن یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ آر ایس پورم پولیس کے مطابق 35 سالہ ارجن یادو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا آر سی پورم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 28 ڈسمبر کے دن یہ شخص ڈائمنڈ پوائنٹ چوراہے کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔