سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 12 سالہ اکشت جو طالب علم تھا ۔ ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن شخص سریدھر کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا 7 ویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ جو کل رات اس کے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 41 سالہ سروپا جو قسمت پور علاقہ کے ساکن شخص چندریا کی بیوی تھی ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ 10 اکٹوبر کے دن یہ خاتون دیوایا نامی شخص کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 25 سالہ دیاکر جو طالب علم تھا ۔ سوریہ پیٹ سے تعلق رکھتا تھا ۔ 15 اکٹوبر کے دن دیاکر کوکٹ پلی کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل آگے جانے والی ٹریکٹر سے ٹکرا گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔