سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 35 سالہ مظہرالدین جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ناندیڑ مہاراشٹرا کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ 18 اگست کے دن یہ شخص افضل گنج کے علاقہ گولی گوڑہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 68 سالہ خاتون ایڈاماں جو پیشہ سے جاروب کش تھی ۔ سعیدآباد علاقہ میں رہتی تھی کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک آٹو کی زد میں آکر یہ خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 28 سالہ وجئے جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا آج صبح یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔