سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی اور جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی گچی باؤلی پولیس کے مطابق 26 سالہ سرینواسلو اور 20 سالہ راجن سڑک حادثہ میں فوت ہوگئے ۔ جو آٹو میں جارہے تھے پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ گولی دوڈی علاقہ میں پیش آیا ۔ ایک ڈی سی ایم گاڑی کے زد میں آکر دونوں زخمی ہوئے تھے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرینواسلو محبوب نگر اور راجن گوپن پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ خاتون شانتنا جو کاپرا علاقہ کے ساکن شخص رامچندر کی بیوی تھی ۔ کل یہ خاتون آٹو میں سفر کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار بے قابو ٹپر کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔