حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون اور کمسن لڑکا ہلاک ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ آر چندانا اور اس خاتون کا کمسن لڑکا 5 سالہ وجئے وردھن تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ چندانا حیات نگر کے ساکن شخص روی کمار کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل رات اپنے والدین کے یہاں گئی تھی اور واپسی کے دوران سڑک عبور کر رہی تھی کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر چندانا برسر موقع ہلاک ہوگئی اور اس کا بیٹا وجئے وردھن علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ وجئے گوڑ جو طالب علم بتایا گیا ہے ۔ یہ طالب علم تماپور کندکور کا ساکن تھا ۔ کل دوپہر کالج سے نکلنے کے بعد بس اسٹاپ وجئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بس کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک ایک بے قابو گاڑی نے انہیں اپنی زد میں لے لیا اور تباہی مچادی اور کار کی زد میں آکر وجئے گوڑہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ اس کے ساتھی زخمی بتائے گئے ہیں۔