حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) نارسنگی مشیرآباد اور گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ سڑک حادثات میں تین افراش بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 42 سالہ محمد غوث پاشاہ جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ سنگاپور کالونی ساکن بتایا گیا ہے ۔ 16 مئی کو وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ شنکرپلی روڈ پر پیش آئے حادثہ میں شدید زحمی ہوگیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 76 سالہ محبوب بی جو مشیرآباد علاقہ کے ساکن احمد خان کی بیوی تھی ۔ کل اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران آر ٹی سی بس کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 30 سالہ جی رمیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا توپران میں رہتا تھا ۔ کل وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ انوجی گوڑہ علاقہ میں حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں وہ رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔