حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3
افراد بشمول ایک جاپانی شہری ہلاک ہوگئے۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 30 سالہ محمد عمر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، قاضی گلی گولکنڈہ علاقہ کے ساکن محمد ناصر کا بیٹا بتایا گیا۔ کل رات یہ نوجوان اپنی موٹر سیکل پر تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہا تھا کہ دکن پارک کے روبرو ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ راجندر نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں جاپانی شہری ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 44 سالہ تاناہوشی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، 14 مارچ کو حیدرآباد آیا تھا۔ یہ شخص ایرپورٹ سے نکلنے کے بعد آئی آئی ٹی گچی باؤلی جانے کے لئے کیاب کا سہارا لیا۔ اس دوران راجندر نگر کے علاقہ میں ڈی سی ایم کی ٹکر سے یہ جاپانی شہری شدید زحمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 28 سالہ مہیش جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور تھا، مچا بلارم علاقہ میں رہتا تھا، یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثہ کومپلی کے علاقہ میں پیش آیا۔ حادثہ میں زخمی یہ شخص دواخانے میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔