سڑک حادثات میںتین افراد کی موت

حیدرآباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ ہریش جو ایم بی بی ایس کا طالب علم گنٹور کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ طالب علم اس کے ساتھیوں کے ہمراہ آوٹر رنگ روڈ پر سفر کر رہا تھا کہ کار روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں ہریش فوت ہوگیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 35 سالہ دلیپ کمار جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ پی بنسی بالانگر میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص آٹو میں سفر کر رہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ کتور پولیس کے مطابق 58 سالہ شخص پوچایا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ کتور میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔