حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری اور حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 20 سالہ دیویندر جو پیشہ سے مزور تھا ۔ کل یہ شخص ڈی سی ایم لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 33 سالہ رویندر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ سکندرآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص گذشتہ روز اپنے ساتھی کے ساتھ پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔