حیدرآباد۔/25 مئی، ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ اور کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 29 سالہ ثمینہ فاطمہ جو کتہ پیٹ علاقہ کے ساکن خالد بن احمد کی بیوی تھی 23 مئی کو پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 25 سالہ ناصر شیخ جو کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن شیخ پاشاہ کا بیٹا تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے آج صبح یہ نوجوان موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔