سڑک حادثات ، خاتون کے بشمول چارا فراد ہلاک

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں چار افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 35 سالہ سجاتا جو پرشانت نگر علاقہ کے ساکن نرسنگ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون یکم اکٹوبر کے دن اپنے بیٹے نوین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ پلر نمبر 100 کے قریب کار کی ٹکر سے دونوں ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے اور دوران علاج سجاتا کل رات فوت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 24 سالہ این سہانی جو پیشہ سے چوکیدار تھا جو پہاڑی شریف میں ملازمت کرتا تھا اور منکال علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا تعلق ریاست بہار کے سمستی پور علاقہ سے بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق امام گوڑہ کے قریب ایک موٹر سائیکل نے سہانی کو ٹکر دی تھی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ رمیش بابو جو پیشہ سے بنک ملازم تھا ۔ ستیاگیری گرامن بنک میں کام کرتا تھا ۔ یہ شخص راگھویندرا لنگر حیات نگر میں رہتا تھا ۔ یہ شخص بنک جانے کی تیاری میں بس کے انتظار میں کلیان منڈپ کے قریب ٹہرا ہوا تھا کہ وجئے واڑہ سے آنے والے ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 27 سالہ واسو جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ وجئے واڑہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص پرگتی نگر سے بابوپلی کی جانب آرہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں واسو فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔