حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد اور سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 48 سالہ خواجہ حسین جو پیشہ سے میستری بتایا گیا ہے ۔ علی نگر بنڈلہ گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ 18 ڈسمبر کے دن اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں خواجہ حسین کل رات فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ راجیش جو طالب علم تھا محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے 21 ڈسمبر کے دن وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ حادثہ پلر نمبر 149 کے قریب پیش آیا ۔ شدید زحمی حالت میں آج صبح فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 27 سالہ سی ایچ ونود جو ونستھلی پورم علاقہ سے گذر رہا تھا اس کی موٹر سائکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔