سڑکوں کے تعمیری کاموں کا آغاز

اوٹکور۔ 10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب ایم بھاسکر مقامی سرپنچ اوٹکور نے بتایاکہ اوٹکور شاہراہوں مین روڈ کی تعمیر اور سیمنٹ روڈ کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپیوں سے تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا۔ کچی سڑک پر کنکر اور پتھر نکل آئے تھے، جس کی وجہ سے عوام چلنا اور خصوصاً اندھیری راتوں میں ضعیف افراد کا چلنا بہت مشکل ہوگیا تھا۔ سابق ایم ایل اے دیاکر ریڈی نے بھی سڑک کی تعمیر مرمت کیلئے بجٹ منظور کروایا تھا۔ اس سلسلے میں پختہ سیمنٹ روڈ تعمیر کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔