سڑکوں کی مرمت کے کام میں تیزی لانے کمشنر بلدیہ کی ہدایت

حیدرآباد 30 اگسٹ ( این ایس ایس ) کمشنر جی ایچ ایم سی نے انجینئرنگ حکام کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں سڑکوں کی مرمت اور گڑھے بھرنے کے کاموں میں تیزی پیدا کریں اور ان کاموں کو 10 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے ۔ کمشنر نے زونل کمشنران اور سینئر انجینئرنگ عہدیداروں کے ساتھ آج ہیڈ آفس پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ کمشنر نے کہا کہ جملہ 721 کروڑ روپئے مالیتی سڑکوں کی مرمت کے کام جاری ہیں۔ تقریبا 200 لین کیلومیٹر روڈ مرمت کا کام اب تک مکمل ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ گنیش چتورتھی اور دسہرہ کا تہوار آنے والا اور ماہ محرم بھی شروع ہونے والا ہے ایسے میں سڑکوں کی مرمت کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کام معیاری ہونے چاہئیں۔ کمشنر نے کہا کہ یہ کام 10 ستمبر تک مکمل کرلئے جانے چاہئیں۔