جمعرات , دسمبر 12 2024

سڑکوں کی توسیع، کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدایت:ضلع کلکٹر

نارائن پیٹ ۔ یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر ایس وینکٹ راؤ نے آج اچانک نارائن پیٹ مستقر پر واقع اہم شاہراہ کی توسیع کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ آر ڈی او نارائن پیٹ مسٹر سرینواسلو کے علاوہ آر اینڈ بی کے عہدیدار و ریونیو عہدیداران موجود تھے ۔ مسٹر وینکٹ راؤ نے محکمہ آر اینڈ بی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ سڑک کی توسیع کے کاموں میں سرعت پیدا کرتے ہوئے ان کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی اس اہم شاہراہ کی توسیع و تعمیر کے کاموں میں غیر معمولی تاخیر سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ واضح رہے کہ نارائن پیٹ شہر کے درمیان سے گذرنے والی اس اہم شاہراہ کے توسیع و تعمیر کا کام تقریباً دیڑھ سال سے جاری ہیں ۔ علاوہ ازیں دارمگدہ منڈل مستقر تک مذکورہ سڑک کی توسیع کی جارہی ہے جس کیلئے کام جاری ہے ۔ سڑک کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے ٹریفک کو دوسری طرف موڑ دیا گیا ہے ۔ تانڈور ، کوڑنگل اور کوسگی جانے والی بسوں کو بھی دشوار گذار راستہ سے گذرنا پڑتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT