سڑکوں کی تعمیر میں بے قاعدگی کے خلاف انتباہ

بیدر /17 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آفات سماوی فنڈ کے بشمول راستے تعمیر کرنے اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے فارہم کردہ امداد کا صحیح استعمال کرتے ہوئے بہتر راستوں کی مقررہ معیاد میں تعمیر کرکے مکمل کریں اور عوام کیلئے سہولت فراہم کریں ۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو متعلقہ ایگزیکیٹیو انجینئیرس اور اسسٹنٹ اگزیکیٹیو انجینئیرس کو ہی ذمہ دار قرار دے کر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ یہ انتباہ وزیر تعمیرات ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا نے دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آفس میٹنگ ہال میں منعقد کرناٹک مہاراشٹرا سرحد سے ہمناآباد تک نیشنل ہائی وے نمبر 150A اور گلبرگہ سے کرناٹک مہاراشٹرا سرحد تک ہائی وے 150E کی ترقی کے تعلقات سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر تعمیرات نے بتایا کہ راستہ کوئی بھی ہوں ، ان کی تعمیر کرنے قواعد فارہم کئے گئے ۔ متعلقہ انجینئیرس بہتر راستوں کی تعمیر پر توجہ دیں ۔ راستوں کی تعمیر میں کوالیٹی اور سیکوریٹی کو ترجیح دی جائے ۔ وزیر تعمیرات نے بتایا کہ ریاست میں راستوں کی کوالیٹی کا معائنہ کرنے کیلئے 38 مراکز کا آغاز بھی کیا گیا ہے ۔ اس کیلئے 4 ڈیویژن بنائے گئے ہے ں۔ شموگہ ڈیویژن میں کاموں کا آغاز بھی کیا گیا ۔ راستوں کی تعمیر ، توسیع ، راستوں پر کھڈے بند کرنے کے وقت کوالیٹی کو برقرار رکھا جائے ۔ سابقہ حکومت میں 3 ہزار کروڑ روپئے بلوں کا بقایا تھا ۔ جس کو ادا کیا گیا اور 2 ہزار روپئے کے نئے ایکشن پلان کو منطوری دی گئی ہے ۔ راستوں کی تعمیر کے تعلق سے وہاں سے یہاں تک کام نہیں کئے جائیں ۔ اگر غلط کام کئے جائیں تو اس کیلئے اگزیکیٹیو انجینئیرس ہی ذمہ دار ہوں گے ۔ ٹنڈر سرگرمیاں کو انجام دینے کیلئے ٹنڈر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ حیدرآباد کرناٹک علاقے میں راستوں کی ترقی کیلئے ضرورت سے زیادہ امداد جاری کی جارہی ہے ۔ ان رقومات کا استعمال کرکے کام کئے جائیں ۔

اگر ایسا نہیں کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی ۔ بیدر سے چارمراچ نگر رابطہ فراہم کرنے والی ہائی وے کی تعمیر کام شروع کئے گئے ہیں ۔ تقریباً 738 کیلومیٹر راستے کو سابہق مرکزی حکومت نے نیشنل ہائی ویز میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا ۔ بیدر ، جیورگی ، سورپور ، شاہ پور ، لنگسور ، مسکی ، سرکپا ، بیلاری اور سری رنگاپٹن ، براہ میسور چامراج نگر یہ روڈ جائے گی ۔ اس سے ضلع بیدر میں صنعتی ، معاشی ، زرعی اور سیاحتی سرگرمیاں کو فروغ حاصل ہوگا ۔ بیدر چامراچ نگر راستے کو توسیع دینے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے تعلق سے وزیر تعمیرات نے تفصیلات حاصل کئے ۔ نیشنل ہائی وے کے چیف انجینئیر سوامی نے بتایا کہ راستے کے کام انجام دینے رپورٹ تیار کرنے مرکزی حکومت نے بھی ایجنسی نامزد کی ہے۔ اس موقع پر نئے اعلان کردہ 3 ہائی وے NH-50 اواد ، بھالکی ، بیدر اور ہمناآباد NH-150E گلبرگہ اور افضل پور NH-15A جیورگی ، شاہ پور ، سولاپور ، 191 کیلومیٹر طویل راستوں کی تعمیر سرگرمیوں کے تعلق سے معلومات حاصل کئے ۔ میٹنگ میں ارکان اسمبلی مسٹر راج شیکھر پاٹل ، مسٹر ایشور کھنڈر رکن پارلیمان مسٹر بھگونت ، کھوبا ، محکمہ تعمیرات کے جنرل سکریٹری مسٹر این وینکٹیا ، محکمہ تعمیرات کے سکریٹری مسٹر ٹی این چک رائپا موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر پی سی جعفر نے خیرمقدم کیا ۔