سڈنی واقعہ کے بعد دوسرے ٹسٹ کیلئے سیکوریٹی میں اضافہ

برسبین ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سڈنی کے یرغمال واقعہ کے بعد کل یہاں برسبین کے گبا میدان میں شروع ہونے والے ہند ۔ آسٹریلیا دوسرے ٹسٹ کیلئے سیکوریٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں اور زائد تعداد میں پولیس عہدیداروں کو تعینات کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں کے بموجب ایرانی نژاد شخص نے سڈنی کے کیفے میں تقریباً 17 گھنٹوں تک 17 افراد کو یرغمال بنایا تھا اور اس واقعہ کے بعد یہاں کرکٹ کھلاڑیوں کے علاوہ میدان پر بھی سیکوریٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ یرغمال واقعہ سے بی سی سی آئی بھی فکرمند ہے اور اس نے موجودہ حالات میں تمام تر بدلتے اوقات پر گہری نظر رکھی ہے۔