سچن کے نام ورلڈ کپ کے مین آف دی میچ کا ریکارڈ

نئی دہلی ۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈکپ کھیلنا اور اپنے ملک کیلئے فتح گر کارکردگی دکھانا ہرکھلاڑی کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ دنیا میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں جن کی یہ تمنا پوری نہیں ہوسکی لیکن ان کرکٹرز کی بھی کمی نہیں جو ایک سے زائد مرتبہ اپنے ملک کیلئے ہیرو ثابت ہوئے۔ ہندوستان کے سابق اوپنر سچن تنڈولکر ورلڈکپ میچز میں ریکارڈ 9 مرتبہ مین آف دی میچ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ دوسرے نمبرپر آسٹریلیا کے فاسٹ بولرگلین میک گرا ہیں جنہوں نے کیریئر میں 6 مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا جبکہ تیسرے مقام پانچ کھلاڑیوں ویوین رچرڈز، ابراہم ڈیویلیئرز، لانس کلوسنر، سنت جے سوریا اور گراہم گوچ کے نام ہے جو پانچ پانچ مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔